لاہور: سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی اسامہ شارون نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک سسٹم نوجوان کھلاڑیوں کو پروفیشنل کرکٹر بننے کے واضح مواقع فراہم کرتا ہے۔
پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکول کرکٹ ٹورنامنٹس سے بچوں کو ابتدائی سطح پر آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے، اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی اپنے ریجن کی انڈر 15 اور انڈر 17 ٹیموں میں جگہ بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی ٹرائلز کے ذریعے بھی انڈر 15 اور انڈر 17 ٹیموں کا حصہ بن سکتے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے بھی ریجنل کرکٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اسامہ شارون کے مطابق 19 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی اپنے ضلع میں چیلنج لیگ کھیل کر انٹر ڈسٹرکٹ تھری ڈے ٹورنامنٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیسے بڑے ڈومیسٹک ایونٹس تک پہنچ سکتے ہیں، جبکہ یہی کارکردگی انہیں قومی سلیکشن کمیٹی اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی نظروں میں بھی لا سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






