سوات: وادی سوات اور گردونواح میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مینگورہ سمیت سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے پہاڑی مناظر مزید خوبصورت اور نکھر گئے ہیں۔
بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے اور خوشگوار موسم کے پیش نظر بڑی تعداد میں سیاح وادی کالام اور مالم جبہ کا رخ کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 22 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ نے سیاحوں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





