اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے لیے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ اس وقت پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں اور وہ دوسری مرتبہ گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ پارٹی قیادت نے انہیں وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے موزوں امیدوار قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پاس 13 نشستیں ہیں جبکہ حکومت سازی کے لیے 17 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






