لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی ارشد ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر قائداعظم کے ساتھ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر بھی شامل کی جائے۔
اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ قومی کرنسی پر قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، کیونکہ ان کے مطابق نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
ان کے اس بیان کے بعد ایوان میں سیاسی بحث کا ماحول بھی دیکھا گیا، تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر حکومت یا اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






