خبردار !!!ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ، کب ؟ اعلان ہوگیا

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 8 اگست سے ملک گیر غیر معینہ مدت کی پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن بھی ہڑتال میں شامل ہوگی، جبکہ ٹرک ڈمپرز ایسوسی ایشن نے بھی اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ٹرانسپورٹر تنظیموں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صدر تنویر جٹ نے کہا کہ 8 اگست سے منی مزدا برادری کاروبار بند کر دے گی، جبکہ صدر محمد اویس چوہدری کے مطابق ہڑتال کے دوران کوئی بھی تجارتی گاڑی سڑکوں پر نہیں آئے گی۔

ٹرانسپورٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ہڑتال کے باعث ملک بھر میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔