ایران کے لیے 60 دن کی ڈیڈ لائن، امریکی صدر نے بڑی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس معاہدے کے لیے 60 دن کی مہلت ہے، ورنہ ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو ایرانیوں کو پسند نہیں آئیں گے۔

ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت جاری ہے اور اس عالمی گزرگاہ سے سات سو جہاز گزر رہے ہیں۔

اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین ایران کے مسئلے میں فریق نہیں بنا، جس پر وہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے معاملے پر چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے اور امکان ہے کہ وہ اس سال دوبارہ چین کا دورہ بھی کریں گے۔

امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں ایسے لوگ ملے جن کو وہ پہلے زیادہ نہیں جانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے ایران کے ساتھ معاملے میں بہت مدد کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close