شرپسند کالعدم ایکشن کمیٹی کا آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف مکروہ ایجنڈا کھل کر سامنے آ گیا۔
انتشاری کمیٹی کا آزاد جموں و کشمیر میں عوام کو لوٹ مار، تشدد، اغوا اور یرغمال بنانے کا کردار بے نقاب ہو گیا۔
کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ کے رہائشی اور پاک آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی کے بیٹے کو اغوا کر لیا۔
راولاکوٹ کے رہائشی اور پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ میں کالعدم کمیٹی پانیوالہ کے شرپسندوں نے میرے بیٹے دلاور کیانی کو تشدد کا نشانہ بنایا، لوٹ مار کی اور اغوا کر لیا۔
متاثرہ خاندان نے حکومت سے اپیل کی کہ دلاور کیانی کو فوری بازیاب کرا کے شرپسند اغواکار کمیٹی کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ نسیم کیانی نے کہا کہ اگر بیٹے یا خاندان کے کسی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری کالعدم فتنہ کمیٹی پانیوالہ پر عائد ہوگی۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند گھروں سے بچوں اور خواتین کو اٹھا کر زبردستی اپنی انتشاری کمیٹی میں شمولیت کرا رہے ہیں، نسیم کیانی نے الزام عائد کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران دلاور کیانی کے بھائی نے کہا کہ اغوا ہونے والے بھائی کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ ہمارے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں۔
اغوا ہونے والے دلاور کیانی کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کی نجی تصاویر اور ویڈیوز بھی موبائل سے نکال کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق عوامی حقوق کی آڑ میں پرتشدد کارروائیاں اور شرپسندی پھیلانے والی کالعدم انتشاری کمیٹی کے عزائم سامنے آ رہے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو یرغمال اور تشدد کا نشانہ بنانے والی ایسی کارروائیاں قابلِ مذمت ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






