کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق جلد اچھی خبر آنے لگی ہے؟

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے امریکا ایران کشیدگی کے باعث مشکلات کا سامنا کیا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جہاں تک ممکن ہو قیمتوں میں کمی کی جائے، اور اس حوالے سے وزیراعظم کی بھی واضح ہدایت ہے۔

علی پرویز ملک کے مطابق عالمی منڈیوں میں ایران کے خام تیل کی دستیابی سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، اور اسی امید پر عالمی سطح پر قیمتیں بھی نیچے جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close