صرف ایک غلطی اور 10 لاکھ کا فوری جھٹکا! تاجروں کے ہوش اڑا دیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی۔

ایف بی آر کی جانب سے کاروبار کا ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق مقررہ مدت میں انٹیگریشن نہ کرنے والے کاروبار سیل کیے جا سکیں گے، جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے تک دوسرا جرمانہ عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔ جعلی انوائس جاری کرنے والوں پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ان پٹ ٹیکس اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہونے پر 20 فیصد جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ جعلی انوائس جاری کرنے والے سپلائرز کے خریدار بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔

مزید یہ کہ 60 دن میں ٹیکس کریڈٹ واپس نہ کرنے پر 20 فیصد اضافی جرمانہ عائد کرنے کی تجویز بھی فنانس بل کا حصہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close