ایران کی جانب سے ایم او یو پر دستخط سے متعلق نئی وضاحت جاری

تہران میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دستاویز پر دستخط فوری طور پر متوقع نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس کے برعکس ایم او یو پر دستخط کل نہیں ہوں گے، تاہم آنے والے دنوں میں اسلام آباد میں اس معاہدے پر دستخط کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان کے مطابق ایران اور متعلقہ فریقین کے درمیان مختلف امور پر رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور مناسب وقت پر اس حوالے سے پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔

اسماعیل بقائی کے بیان کے بعد ایم او یو پر دستخط کی متوقع تاریخ سے متعلق قیاس آرائیوں میں نئی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں پر توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close