پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی الیکٹرانک دستخطی تقریب کل بروز اتوار منعقد ہوگی۔
دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان آخری مراحل میں داخل ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مجوزہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کل متوقع ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔
دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل میں ثالثی اور حمایت کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس ماہ کے آخر میں مصر میں ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






