اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس رعایت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں حکومت نے آئی ٹی شعبے، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کو ملکی معیشت کا اہم اثاثہ قرار دیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق آئی ٹی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 0.25 فیصد فائنل ٹیکس ریجیم (FTR) کی رعایت 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی تھی، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر اس رعایتی نظام کو مزید تین سال کے لیے توسیع دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ فیصلے کے تحت یہ ٹیکس رعایت اب 30 جون 2029 تک برقرار رہے گی، جس سے آئی ٹی صنعت، فری لانسرز اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






