چین کے جنوب مغربی صوبے گوانگشی میں جمعرات کی علی الصبح ایک زور دار دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ گوانگشی کے قصبے ژنگان میں رات 1 بج کر 40 منٹ پر ہوا، جو ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے اور معدنیات و زرعی وسائل سے مالا مال سمجھا جاتا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 17 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے کوئی بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ گیس پائپ لائن اس واقعے کی وجہ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






