مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دو سرکردہ رہنماؤں کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت نواز میر (مظفرآباد) اور مہران ارشد خواجہ (میرپور) پر اپنی تقاریر، تحریری مواد، ویڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے بغاوت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
حکومتی حکم میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 196 کے تحت میرپور اور مظفرآباد کے ایس ایس پیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات مکمل کی جائیں اور بعد ازاں چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔
حکام کے مطابق دستیاب شواہد اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






