کیا جانور بھی اتنے چالاک ہو سکتے ہیں؟ ریچھ کا حملہ

ٹوکیو: جاپان کے شہر فوکوشیما میں ریچھ کے حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریچھ الیکٹرانکس فیکٹری میں داخل ہوا اور وہاں موجود 4 افراد پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد ریچھ فیکٹری کے اندر ہی چھپ گیا اور رات کے وقت کھڑکی کی کنڈی کھول کر فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریچھ نے دورانِ موجودگی نل بھی کھول کر پانی پیا۔

حکام کے مطابق ریچھ کو پکڑنے کے لیے مختلف طریقے آزمائے گئے، جن میں اسے بے ہوش کرنے والا انجیکشن گن اور پسندیدہ پھل و شہد کے ذریعے لالچ دینا بھی شامل تھا، تاہم تمام کوششیں ناکام رہیں۔

ریچھ کے فرار ہونے کے بعد فوکوشیما کے میئر نے اسے انتہائی ذہین قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close