کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 489 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 11 ہزار 240 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے کی سطح پر آگیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 463 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 267 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 421 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 202 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 124 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 328 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






