امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ڈھائی فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر 63 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ اس سے ایک روز قبل اس کی قیمت میں 5.31 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی تقریباً اسی شرح سے بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔ بدھ کے روز اس کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا ایران تنازع کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






