اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے قومی بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں عوام کو ممکنہ ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔
وفاقی حکومت آئندہ ماہ جون میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی، جس کے خدوخال کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نئے بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
وزیر خزانہ کے مطابق حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کے بجائے ٹیکس نظام میں بہتری، انفورسمنٹ اور کمپلائنس پر توجہ دی جائے گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت دنیا کے کئی ممالک کو فوڈ سیکیورٹی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم حکومت پُرامید ہے کہ ملکی قیادت کی کوششیں مثبت نتائج دیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






