گوگل کا خوفناک الرٹ! ہیکرز نے کے دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار تیار کر لیا

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے دنیا کے خطرناک ترین اور خفیہ ہیکنگ منصوبوں میں سے ایک تیار کر لیا ہے۔

گوگل کے تھریٹ انٹیلیجنس گروپ کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے جدید اے آئی ماڈلز کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسا “زیرو ڈے شارٹ کٹ” تیار کیا ہے جو سسٹمز میں موجود ہونے کے باوجود آسانی سے ظاہر نہیں ہوتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سیکیورٹی خامی اتنی پیچیدہ اور خفیہ ہے کہ عام سافٹ ویئر انجینئرز بھی اس کا سراغ لگانے میں ناکام رہتے ہیں۔ تاہم گوگل کے ماہرین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس ممکنہ بڑے سائبر حملے کو ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب ایک اور رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اے آئی بوٹس کے ذریعے ہونے والے سائبر حملوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ایسے حملوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک طرف بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے جدید اے آئی ماڈلز تیار کر رہی ہیں، تو دوسری جانب ہیکرز انہی ماڈلز تک خفیہ رسائی حاصل کرکے انہیں سائبر جرائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close