سوئے ہوئے مزدوروں پر قیامت ٹوٹ پڑی! 9 منزلہ عمارت گرنے سے بڑی تباہی

منیلا: فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب اینجلس سٹی میں زیرِ تعمیر 9 منزلہ عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے دو مزدوروں کو زندہ نکالا گیا تھا، تاہم وہ شدید زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں جو واقعے کے وقت عمارت کے اندر سو رہے تھے۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close