پینٹاگون نے امریکی دفاعی کمپنیوں کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی پیداوار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی دفاعی کمپنیوں کو ہتھیاروں کی ترسیل کی تاریخیں مزید آگے لانے کا کہا گیا ہے، جبکہ کمپنیوں کو نئے پیداواری منصوبے جمع کرانے کے لیے 21 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی پیداوار تیز کرنے کی ہدایت کے بعد امریکی فوج کو ہتھیاروں کی جلد فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔






