واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا مفید فیچر متعارف

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے پیرنٹل کنٹرولز کا الگ سیکشن متعارف کرانا شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹس کے ذریعے والدین یا سرپرست یہ طے کرسکیں گے کہ بچے سے کون رابطہ کرسکتا ہے اور وہ کن گروپس میں شامل ہوسکتا ہے۔

والدین بچوں کے لیے چینلز اور اسٹیٹس سمیت بعض فیچرز تک رسائی بھی محدود کرسکیں گے، جبکہ اکاؤنٹ کی بعض سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جاسکیں گی۔

نئے فیچر کے تحت والدین نئے رابطوں، بلاک کیے گئے صارفین اور پروفائل میں کی جانے والی تبدیلیوں سے متعلق معلومات دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر اس سے قبل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے الگ ’’پیرنٹل کنٹرولز‘‘ سیکشن کے ذریعے فراہم کیا گیا تھا۔