راولپنڈی: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر اور نائب صدر راولپنڈی ڈویژن بنارس چوہدری، اسسٹنٹ آٹارنی جنرل سید مسعود شاہ اور ان کے ساتھیوں نے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، مسئلہ کشمیر اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیراعظم کو راولپنڈی ڈویژن میں پارٹی سرگرمیوں اور سیاسی حالات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے جبکہ پارٹی کارکن اس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہر دور میں عوامی مسائل کے حل، جمہوریت کے استحکام اور اداروں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






