عیدالاضحیٰ کے دوران خطرناک وائرس کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ ، خبردار کر دیا گیا

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری قربانی کے لیے جانور خریدتے اور سنبھالتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں پر چیچڑ مار اسپرے ضرور استعمال کریں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ قربانی کے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ کانگو وائرس چیچڑ کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون سے منتقل ہوتا ہے۔ بخار، جسم میں درد یا خون بہنے کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری صفائی اور حفاظتی اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close