مظفرآباد: نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام نائب ناظم اطلاعات میرپور محمد جاوید ملک کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف، ناظم تعلقاتِ عامہ طارق جمیل درانی، نائب ناظم تعلقاتِ عامہ قراۃ العین شبیر سمیت دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔
مقررین نے محمد جاوید ملک کی محکمانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری، محنت اور خوش اسلوبی سے انجام دیں، جبکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات، ناظم تعلقات عامہ اور دیگر افسران نے انہیں تحائف بھی پیش کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد جاوید ملک نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر نظامت اعلیٰ تعلقاتِ عامہ اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دورانِ ملازمت انہیں ہمیشہ افسران اور ساتھیوں کا تعاون حاصل رہا، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






