خوفناک زلزلہ ، زمین لرز اٹھی

ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے جھٹکے سرحدی علاقوں سمیت اطراف میں بھی محسوس کیےگئے،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیااوروہ گھروں سے باہرنکل آئے۔

ابتدائی رپورٹس کےمطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہےکہ ترکیہ اورشام کا خطہ ماضی میں بھی شدید زلزلوں کی زد میں رہ چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close