وزیراعظم نے بجٹ سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم اجلاس  طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ تیاریوں اور ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے بجٹ مختص کرنے کی تجاویزبھی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اہم وزارتوں کی مالی ضروریات پر بریفنگ بھی دی جائے گی،اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تیاریوں کابھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سےمتعلق اہم فیصلے متوقع ہیں،اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے اہم احکامات دیئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close