اسلام آباد: اسلام آباد میں مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کو کاروباری اوقاتِ کار کی پابندی سے عارضی طور پر استثنی دیدیا گیا ۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز 31 مئی تک اوقاتِ کار کی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیکریاں، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز بھی اس پابندی سے آزاد ہوں گے جبکہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری سے کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت اسلام آباد میں تمام بازار اور مارکیٹیں ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہ سکیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






