//

ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کیے جائیں گے۔

پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن اور وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان کے مارجن میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کے نفاذ سے متعلق مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ہڑتال میں بھرپور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے اتحاد برقرار رکھنے اور پرامن احتجاج کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جائز مطالبات پر مثبت اور قابلِ قبول فیصلہ کیا جائے، بصورت دیگر ملک گیر ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close