//

نادرا نےعوام کے لیے نئی اہم سہولت متعارف کروا دی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے سیلف سروس کیاسک متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے اب شہری نادرا سینٹر میں عملے کی مدد کے بغیر خود شناختی کارڈ اور نائیکوپ کی تجدید، گم یا خراب شدہ کارڈ کا متبادل حاصل کرنے اور خاندان کے کسی فوت شدہ فرد کا شناختی کارڈ منسوخ کرانے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق یہ سیلف سروس کیاسک ملک بھر کے مختلف مراکز پر دستیاب ہیں، جن میں کراچی کے ڈی ایچ اے، نارتھ ناظم آباد اور سیمنس چورنگی میگا سینٹرز، اسلام آباد کے بلیو ایریا میگا سینٹر اور بھارہ کہو رجسٹریشن سینٹر، راولپنڈی کے مری روڈ میگا سینٹر، سی ایس ڈی سینٹر اور واہ کینٹ سینٹر، جبکہ لاہور کے داتا گنج بخش، ایجرٹن روڈ اور پیکو روڈ میگا سینٹرز شامل ہیں۔

اسی طرح پنجاب کے دیگر شہروں میں گوجرانوالہ میگا سینٹر، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا سٹی، ملتان سٹی، ماڈل ٹاؤن بہاولپور اور رحیم یار خان کے نادرا مراکز پر بھی یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں حیدرآباد کے بگ سینٹر اور ایسٹ سینٹر، سکھر سٹی سینٹر، کوئٹہ سینٹر اور کینٹ سینٹر، جبکہ پشاور کے رنگ روڈ میگا سینٹر میں بھی شہری سیلف سروس کیاسک سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close