//

پیٹرول پمپ مالکان کے مذاکرات ناکام، ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی): آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور وزیر پیٹرولیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایسوسی ایشن نے آج (بدھ) رات 12 بجے سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے وائس چیئرمین نعمان بٹ اور دیگر صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر پیٹرولیم سے ہونے والے مذاکرات میں مطالبہ کیاسلام آباد (آئی این پی): آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور وزیر پیٹرولیم کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایسوسی ایشن نے آج (بدھ) رات 12 بجے سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے وائس چیئرمین نعمان بٹ اور دیگر صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر پیٹرولیم سے ہونے والے مذاکرات میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ڈیلرز کا کمیشن بڑھایا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جائے، تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ روزانہ قیمتوں کے نئے نظام سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔ ان کے بقول ایک طرف اوگرا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہیں اور دوسری طرف حکومت، جبکہ روزانہ قیمتوں کا نظام “آدھا تیتر، آدھا بٹیر” جیسی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔

ہمایوں خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اور پالیسی سازی کے وقت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر ایسوسی ایشن نے آج (بدھ) رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ا گیا تھا کہ ڈیلرز کا کمیشن بڑھایا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جائے، تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ روزانہ قیمتوں کے نئے نظام سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔ ان کے بقول ایک طرف اوگرا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہیں اور دوسری طرف حکومت، جبکہ روزانہ قیمتوں کا نظام “آدھا تیتر، آدھا بٹیر” جیسی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔

ہمایوں خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اور پالیسی سازی کے وقت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر ایسوسی ایشن نے آج (بدھ) رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close