وسطی افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس سے اموات کی تعداد پینسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔
افریقہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں ایبولا کی وبا کے باعث درجنوں اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ اب تک دو سو چھیالیس مشتبہ کیسز کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔
ہمسایہ ملک یوگینڈا نے بھی ایبولا سے ایک موت کی تصدیق کی ہے۔
یہ وبا مشرقی کانگو کے مونگوالو اور روامپارا صحتی مراکز کے علاقوں میں زیادہ شدت کے ساتھ پھیلی ہوئی ہے۔
یہ علاقہ یوگینڈا اور جنوبی سوڈان کی سرحدوں کے قریب واقع ہے، اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ وبا سرحد پار بھی پھیل سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






