اسلام آباد : اسلام آباد میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج،عوام کی کثیر تعداد اسلام آباد کے آبپارہ چوک پہنچ گئی، عوام نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو یہ کہتے تھے کہ پیٹرول اور بجلی مہنگی ہونے پر لوگ نہیں نکلتے وہ عوام کو دیکھ لیں،آج سے ہماری بڑی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے،حکومت کے تمام عوام دشمن اقدامات کے خلاف عوام نکلے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی روش کو نہ بدلا تو عوام باہر نکلیں گے،وزیر اعظم اپنے سینے سے وہ پتھر کب ہٹائیں گے جس کورکھ کروہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھاتے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں ایک لیٹر پر 120 روپے لیوی اور50 روپے ٹیکسز شامل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمران آئی ایم ایف کے غلام ہیں، آئی پی پیز مافیا کو 3400 ارب روہے ادا کیے گئے، عوام کا خون نچوڑ کر جمع ہونے والے پیسے چندہاتھوں میں د دیے جاتے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے آئی ہی پیز مافیا کو مضبوط کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں موٹر سائیکلیں غریب لوگ چلاتے ہیں،صرف اس سال میں موٹر سائیکل چلانے والوں سے 1200 ارب روپے وصول کیا،جلد ہڑتال کی کال دیں گے،ملک بھر میں کوئی ایک بازار نہیں کھلے گا مکمل شٹر ڈان ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے آنے والے ملکی مسائل کے ذمہ داران ہیں،مریم بی بی تم سکولوں کوآوٹ سورس کر رہی ہو،تم سکول نہیں چلا سکتے تو کس منہ سے پڑھا لکھا پنجاب کہتے ہو،جھوٹ پر مشتمل اشتہاربازی لوگوں کے نہیں جیت سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی آئینی عدالت میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف اٹھارہ مئی کو مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم پورا پاکستان جام کردیں گے،زراعت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے،تمہاری 11 کمپنیاں اور شوگر ملیں پنپ رہی ییں تم نے عوام کی شوگر لو کردی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کے ظلم کے نظام کے خلاف مزاحمت کریں گے،ملک اب ظلم کا نظام مزید نہیں چلے گا،کل چترال اور بعد دیر پائیں جاں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت میں 18 تاریخ کو پیٹرولیم لیوی کے خلاف درخواست دائر کر رہے ہیں،عدالت میں جاکر بھی سکون سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ عوام کے ساتھ جائیں گے، 22 مئی کو بلوچستان جا رہا ہوں ،حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرے.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






