لاہور کی مارکیٹوں کے اوقات میں یکم جون تک نرمی کر دی گئی۔
حکومت نے تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر لاہور کی مارکیٹوں کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور معیشت کو مزید فعال بنانا ہے۔ حکومت نے تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی رعایت دیتے ہوئے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی ہے۔
متعلقہ اداروں کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں اور تاجروں کو اس سہولت سے فوری فائدہ پہنچ سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






