پاکستان کے آل راؤنڈر کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ

لاہور:  انگلش کاونٹی کلب یارکشائر نے پاکستانی آلرانڈر فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے۔یارکشائر کاونٹی کرکٹ کلب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فہیم اشرف کو آسٹریلوی آلراونڈر ول سدرلینڈ کے انجرڈ ہونے کے باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔32 سالہ فہیم اشرف وٹالٹی بلاسٹ کے گروپ مرحلے کے دوران یارکشائر کو دستیاب ہوں گے، وہ روتھیسے کاونٹی چیمپئن شپ کے ساتویں اور آٹھویں راونڈ میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔پنے بیان میں فہیم اشرف نے کہا کہ یارکشائر سے معاہدے پر انہیں بے حد خوشی ہے، پاکستان کے کئی کھلاڑی اس کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کلب کے ماحول اور اسکواڈ کے معیار کی تعریف کی ہے اب میں ہیڈنگلے پہنچنے کے لیے پرجوش ہوں۔یارکشائر کے جنرل منیجر گیون ہیملٹن نے کہا کہ فہیم اشرف ایک تجربہ کار ملٹی فارمیٹ کھلاڑی ہیں جو ٹیم کے لیے اہم اضافہ ثابت ہوں گے۔گیون ہیملٹن نے کہا کہ فہیم اشرف نچلے نمبروں پر تیز رفتار رنز بنانے اور گیند کے ساتھ میچ پر اثر انداز ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ فہیم اشرف پاکستان کی جانب سے 17 ٹیسٹ اور 85 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ حال ہی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے دوسرے آلراونڈر بنے جنہوں نے ایک ہزار رنز اور 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close