خیبرپختونخوا حکومت کا ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں نمایاں اضافہ
خیبرپختونخوا حکومت نے سول سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور گورنر سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لیے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق گریڈ 3 سے گریڈ 22 تک کے تمام ملازمین اور افسران پر ہوگا۔ نئی منظوری کے تحت گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کو ماہانہ 6 ہزار روپے، گریڈ 7 سے 10 کو 9 ہزار روپے، گریڈ 11 سے 13 کو 13 ہزار روپے، جبکہ گریڈ 14 اور 15 کے ملازمین کو 16 ہزار روپے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔
اسی طرح گریڈ 16 کے ملازمین کو 18 ہزار روپے، گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو 21 ہزار روپے، گریڈ 19 کو 28 ہزار روپے، گریڈ 20 کو 35 ہزار روپے، گریڈ 21 کو 42 ہزار روپے اور گریڈ 22 کے افسران کو 52 ہزار روپے ماہانہ ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس ملے گا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ اسپیشل کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ اس اضافے کا اطلاق بھی یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






