مہنگائی کا نیا طوفان، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ

لاہور: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس نے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔گھی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کے بعد یہ 598 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت 618 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔گزشتہ ہفتے آٹے کے 10 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد آٹا 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح عمدہ کوالٹی کے چاول کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت صورتحال کا فوری نوٹس لے اور بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کر کے ریلیف فراہم کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close