سولر صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط برقرار رکھی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ایک سے 25 کلوواٹ تک سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کو بھی نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کیلئے لائسنس فیس معاف کر دی گئی ہے، تاہم لائسنس جاری کرنے کے اختیارات بدستور نیپرا کے پاس ہی رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سولر سسٹم نصب کروا کر نیٹ میٹرنگ کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کو آن لائن پورٹل پر درخواست دینا لازمی ہوگا۔ اس پورٹل کے ذریعے صارفین کو لائسنس کے حصول کیلئے اپنی درخواست نیپرا کو بھجوانا پڑے گی۔

نیپرا لائسنس کے بغیر صارفین آن لائن پورٹل پر اپنی درخواست جمع نہیں کروا سکیں گے جبکہ جن صارفین نے جنریشن لائسنس نیپرا کو جمع کروایا، ان کی درخواستوں کی منظوری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ک پاور ڈویژن نے 25 کلوواٹ تک سولر سسٹمز کیلئے لائسنس کی شرط ختم کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم اس درخواست پر صرف فیس معاف کی گئی جبکہ آن لائن پورٹل پر لائسنس کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ نیپرا کی جانب سے 25 کلوواٹ تک سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کرنے یا برقرار رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close