حج کے دوران رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری

 سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیکھ بھال کی امور کی جنرل اتھارٹی نے رواں برس حج سیزن 2026 کیلیے رضاکارانہ کام کے مواقع کی ایک رینج کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کی شرکت کو مضبوط بنانا، رضاکارانہ کام کو فروغ دینا اور معاشرے میں رضا کارانہ خدمات کی ثقافت کو مزید فروغ دینا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رضاکارانہ مواقع میں مذہبی رہنمائی اور تعلیم فراہم کرنا، نماز کی صف بندی کے انتظام میں مدد، سکرینز اور الیکڑانک ڈیوائسز کی نگرانی، ترجمے کی خدمات، فیلڈ آگاہی مہم اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زائرین کی خدمت شامل ہے۔

جنرل اتھارٹی کے مطابق جو افراد رضاکارانہ کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ نیشنل پلیٹ فارم فار والینٹیئرز ورک کے ذریے خود کو رجسٹر کروالیں اور درخواست ارسال کردیں۔

واضح رہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں رضاکارانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close