امریکی ایوانِ نمائندگان میں ایران جنگ کے دوران امن و سفارتی کوششوں پر پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد میں پاکستان کی امن کیلئے کوششوں اورسہولت کاری پرتعریف کی گئی۔
قرارداد ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایل گرین نے ایوان نمائندگان میں پیش کی،قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان امن بات چیت کیلئے محفوظ اور قابل اعتماد مقام فراہم کررہاہے، پاکستان ایک کلیدی ثالث کے طور پر سامنے آیااور مذاکرات آگے بڑھانے میں اہم کردارادا کیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو تنازع میں شامل تمام فریقین غیر جانبدار ثالث کے طور پر دیکھتے ہیں، امن مذاکرات کیلئے پاکستان کومحفوظ اور قابلِ اعتماد مقام بھی تصور کیا جاتا ہے، پاکستان نے سفارتی وفود کی میزبانی کیلئے ملک گیر بندشوں اور مشکلات کا سامنا بھی کیا۔
قرارداد کے مطابق جنگ میں اب تک 13امریکی فوجی ہلاک ، 399سے زائد زخمی ہوئے، پاکستان نے امریکا اسرائیل کے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششوں کا اظہار کیا، پاکستان نے تعمیری مذاکرات کو ممکن بنانے اور ایسے نتیجے تک پہنچنے میں ایک بنیادی اور اہم کردار ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






