خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی توانائی مارکیٹ میں خام تیل اور قدرتی گیس   کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.67 فیصد کی بڑی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 98.57 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( WTIخام تیل 11.41 فیصد سستا ہونے کے بعد 90.57 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

مزید برآں، قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں 2.76 فیصد کمی کے بعد قیمت 2.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال، توانائی کی طلب میں سست روی اور خام تیل کی بڑھتی سپلائی قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات بن رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو اس کے اثرات مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔پاکستان جیسے درآمدی ممالک کیلئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو مثبت پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے مقامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close