موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک ساتھ دو بڑی خوشخبریاں آ گئیں سندھ کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی۔
موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک ساتھ دو بڑی خوشخبریاں سامنے آئی ہیں اور سندھ کابینہ نے بھی ان کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے عوامی ریلیف کا فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں توسیع اور سیلز ٹیکس میں کمی کی منظوری دے دی۔
اب پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام کی مدت 31 مئی 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کیک ہدایت پر فیول سبسڈی کی مد میں مئی کے لیے 2 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔
کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ فیول سبسڈی کی مد میں 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو موٹر سائیکل فیول سبسڈی ادائیگیاں جاری ہیں اور اب تک 1.096 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے موٹر سائیکل کیپ سروسز کے لیے سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کی منظوری بھی دی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے سیلز ٹیکس 5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا ہے، حکومتی اقدام سے آن لائن ڈرائیورز مستفید ہو سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





