2دن کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر بڑااضافہ ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے کاہوگیاہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3772 روپےفی تولہ اضافہ ہواجس کے بعد دس گرام سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 414919 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں 55 روپے کااضافہ ہواہے جس کے بعد فی تولہ چاندی 7821 روپے کی ہوگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں 44 ڈالرکے اضافے کے ساتھ فی اونس سونا 4616 ڈالر کا ہو گیاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





