پی ایس ایل میں بابر اعظم کا راج برقرار، مسلسل ریکارڈز کی بارش

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ 2026 میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

بابر اعظم نے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 500 رنز مکمل کیے، جس کے ساتھ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک ہی ایڈیشن میں چار مرتبہ 500 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ کارکردگی ان کے مستقل تسلسل اور شاندار فارم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے قبل بھی بابر اعظم 2024، 2023 اور 2021 کے سیزنز میں 500 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

پی ایس ایل میں اب تک محمد رضوان تین مرتبہ جبکہ فخر زمان اور کوشل مینڈس ایک ایک بار یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close