کراچی: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 8 ہزار 900 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 85 ہزار 624 روپے پر پہنچ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 630 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی 238 روپے کم ہوکر 7 ہزار 811 روپے ہوگئی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی 89 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 627 ڈالر پر آ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





