ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اماراتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات آئل کی فروخت پالیسی میں خودمختاری حاصل کرے گا، عالمی تیل مارکیٹ پر فیصلے کے اثرات متوقع ہیں۔واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا قیام 1960 میں عمل میں آیا تھا۔ سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت اوپیک کے اہم رکن ہیں۔ اوپیک پلس میں روس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ اوپیک اور اوپیک پلس آئل کی پیداوار اور قیمتوں کا تعین کرتے ہیں۔تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا بنیادی مقصد عالمی تیل کی منڈی کو مستحکم رکھنا اور رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






