افسوسناک خبر ، طیارہ گر کر تباہ،درجن بھر افراد مارے گئے

جنوبی سوڈان میں جوبا کے قریب طیارے کے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ پیر کو جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے جنوب مغرب میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ طیارہ، سیسنا 208 کارواں جو سٹی لنک ایوی ایشن کے ذریعے چلایا جاتا ہے، یی سے جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تو پرواز کے دوران رابطہ منقطع ہو گیا۔

طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 09:15 پر اڑان بھری اور 09:43 پر رابطہ منقطع ہوگیا، جہاز میں 13 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے جن میں دو کینیا کے شہری اور 12 جنوبی سوڈانی شہری تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں سے لگتا ہے ہوائی جہاز خراب موسم کی وجہ سے گرِ کر تباہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close