ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے ٹکٹس کی فروخت اور قیمتوں کا اعلان ہو گیا۔
اکستان سپر لیگ 11 کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل کے فائنل میں تماشائیوں کو جانے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد فائنل میچ کے لیے ٹکٹس کی قیمتوں اور فروخت کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹ پیر 27 اپریل کو شام 4 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ منگل کی صبح 10 بجے سے لاہور کے 18 مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر حاصل کیے جا سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، سعید احمد اور انضمام الحق) کے ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) کے ٹکٹ 2000 روپے میں فروخت ہوں گے۔
شائقین وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) کے ٹکٹ 6000 روپے میں خرید سکتے ہیں جبکہ پریمیئم انکلوژرز (راجہ اور سعید انور) کے ٹکٹ 4000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وی سی آئی پی انکلوژر (وقار یونس) سے فائنل میچ کا لطف اٹھانے کے لیے ٹکٹ 8000 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ جناح اینڈ میں ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ 10 ہزار روپے میں فروخت ہوں گے، PCB گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






