جعلی میٹر ریڈنگ کا انکشاف ،نئے طریقہ کار متعارف کروا دئیے گئے

لیسکو میں موبائل میٹر ریڈنگ کے دوران جعلی تصاویر کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے باعث صارفین کے بلوں میں اووربلنگ اور لیس بلنگ کے خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق کمپنی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلوں کے اجراء کے لیے بنائی گئی تصاویر میں تبدیلی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

مراسلے کے مطابق آڈیٹرز کی جانب سے بعض صورتوں میں متعلقہ میٹر ریڈرز کو آگاہ کیے بغیر تصاویر تبدیل کی جا رہی ہیں، جس سے نظام پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ ایسی صورت میں جعلسازی کی ذمہ داری میٹر ریڈر پر عائد ہو گی۔

مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جعلی تصاویر کے باعث اووربلنگ اور دیگر معاملات سے ریکوری متاثر ہو سکتی ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت ذمہ داریوں کی تقسیم بھی واضح کر دی گئی ہے, جس کے مطابق 20 کلوواٹ لوڈ تک ریڈنگ کی ذمہ داری میٹر ریڈر پر ہو گی جبکہ 20 سے 40 کلوواٹ تک میٹر سپروائزر اور ایل ایس ذمہ دار ہوں گے۔
اسی طرح 40 سے 500 کلوواٹ تک ایس ڈی او بطور میٹر ریڈر ذمہ دار ہو گا جبکہ 500 کلوواٹ سے زائد لوڈ والے صارفین کے لیے ذمہ داری ایکسیئن پر عائد ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close