بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا مکروہ کردار بے نقاب

پہلگام واقعہ کےفوری  بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را کی لیک شدہ دستاویزنےفالس فلیگ سازش کو بے نقاب کردیا تھا۔

را کی لیک دستاویز میں واضح ہدایات موجود تھیں کہ ضلع اننت ناگ میں منصوبہ بندی کے تحت ایک فالس فلیگ آپریشن کیاجائے گا۔

دستاویزمیں واضح تھا کہ فالس فلیگ کے بعد منظم طورپرمیڈیا کےذریعے یہ بیانیہ ترتیب دیا جائے گاکہ غیرمسلموں پرحملہ کردیاگیا ہے۔ را دستاویز کےمطابق سوشل میڈیا پر200 سےزیادہ اکاؤنٹس کومتحرک کرکے پاکستان مخالف بیانیے میں شدت لائی جائے گی۔

فالس فلیگ کے3 گھنٹوں کے اندربھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کوموردِ الزام ٹھہرانے کی گمراہ کن مہم بھی اس دستاویزکا حصہ تھی۔ دستاویزمیں یہ بھی نمایاں تھا کہ اس فالس فلیگ کو بنیاد بناکرعالمی برادری سے انسدادِ دہشتگردی میں تعاون کی اپیل کی جائے گی۔

لیک دستاویز نے پاکستان کےمؤقف کومزید تقویت دی کہ پہلگام ایک فالس فلیگ آپریشن تھا،جو بھارتی ریاستی سرپرستی میں جاری پرانی پلے بک کا تسلسل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close